انتشار پھیلانے والے اب بھی اپنا کام کر رہے ہیں: شہباز شریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں‘ معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب ملکر پاکستان کیلئے کام کریں۔ پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اب بھی یہی ترجیح ہے جن کا ایجنڈا انتشار ہے وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں۔ نواز شریف اپنی ذات‘ سیاست کا نہیں ہمیشہ پاکستان اور عوام کا مفاد سوچتے ہیں۔ ہم ملک کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے کی ترقی چاہتے ہیں۔ خیبر پی کے میں ترقی سے ہی دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
شہباز شریف سے آزاد منتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ این اے 92 بھکر سے رشید اکبر نوانی‘ پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی‘ پی پی 92 اور 93 بھکر سے عامر عنایت شاہانی‘ پی کے 106 سے حشام انعام اﷲ خان‘ پی کے 82 سے ملک طارق اعوان شامل تھے۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے آزاد ارکان اسمبلی کا خیرمقدم کیا اور مبارکباد دی۔ ن لیگ میں شامل ہونے والے ارکان نے نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...