لاہور ( کامرس رپورٹر)پاکستان کے اپنے جدید ترین سما رٹ فون برانڈ سپارکس نے اپنی حالیہ سریز کی شاندار کامیابی پر سپارکس سمارٹ فونز Edgeسیریز ــ’’ “Success Bash 2024 کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔سپارکس بہت قلیل عرصہ میں سمارٹ فون انڈسٹری کے لیے گیم چینجر ثابت ہو ا ہے اور اس حوالے سے مذکورہ تقریب سپارکس کی کامیابی کے سفر کا اہم ترین سنگ میل ہے ۔ اس تقریب میں خصو صی طور پر آتے ہی مارکیٹ میں چھا جانے والی، سپا رکس Edgeسیریز کا فلیگ شپ سما رٹ فون Edge 20 Pro متعا رف کروایا گیا ۔سپار کس نے اس نئے سمار ٹ فون کی صور ت میں جدیدترین فیچرز کے ساتھ نت نئی جدتوں سے آراستہ سمارٹ فونز متعارف کروانے کے وعدے کو ایک بار پھربخوبینبھا کر سمارٹ فون کی دنیا کو نئے معیا رات سے ہمکنا ر کیا ہے ۔Edge 20 Pro کی تقریب رونمائی میں سپر سٹا ر ماہرہ خان نے خا ص طور پر شرکت کی جو سپا رکس کی برانڈ امبیسڈر بھی ہیں ۔’’Success Bash 2024 کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈپلا ئی گروپ کے چیئر مین آصف خان کا کہنا تھا کہ ’’ہما ری بالکل نئی Edge سیر یز کی کامیابی ہمارے لیے انتہا ئی فخر کی بات ہے ۔ہم سمارٹ فون کے منظر نامے کو انقلا ب آفرین تبدیلیوں سے روشنا س کروانے کے لیے پر عزم ہے ۔