لاہور (خصوصی نامہ نگار)غزہ کی صورتحال انتہائی نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے، اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایاجارہاہے۔یہ قابل مذمت اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ فلسطینی شہریوں بشمول خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی زندگیوں اور فلاح و بہبود کے لیے ایک بے رحمانہ غفلت کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔غزہ کے عالمی دن کے موقع حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید،صدر لاہور عظمی عمران کی سربراہی میں نکالے گئے مظاہرے میں کی انہوں نے کہاکہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی رفح اور غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پرکھڑے ہیں ۔ہممطالبہ کرتے ہیں جیسا کہ دنیا ان مظالم کی گواہی دے رہی ہے،اورعالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اسرائیل کی فوجی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور فلسطین کی آزادی کامطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کیااور کہا کہ پاکستانی عوام اور جماعت اسلامی فلسطین کے جائز حقوق کے حصول تک فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔