فیروزوالہ( نامہ نگار )لاہور روڈپر بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔عبدالرحمان دوست مقصود کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار بس نے روندڈالا‘عبدالرحمان موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ حادثہ غلط یوٹرن لینے کے باعث پیش آیا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔