مخدوم احمد محمود کی اعجاز ہاشمی دیگر سے ملاقات‘کامیابی پر مبارکباد

Feb 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان پیر اعجاز ہاشمی، سردار محمد خان لغاری اور بیرسٹر اویس رضا ہاشمی نے ملاقات کی۔ملاقات میں مخدوم سید احمد محمود کو حالیہ الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی گئی۔اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین اور جنرل سیکرٹری علماء ونگ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب جمیل احمد نورانی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مخدوم سید احمد محمود کی کامیابی پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی ہے۔ان کی کامیابی سے جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔سردار محمد خان لغاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور مخدوم احمد محمود کی کامیابی اس عزم کا عکاس ہے۔بیرسٹر اویس رضا ہاشمی نے کہا کہ مخدوم سید احمد محمود کی کامیابی جنوبی پنجاب کے عوام کی فتح ہے۔ان کی کامیابی سے عوام کو بڑی امیدیں ہیں۔مخدوم سید احمد محمود نیکہا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اورجنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کریں گے۔

مزیدخبریں