پی ٹی آئی کا الیکشن نتائج میں تاخیر، دھاندلی کیخلاف عباس وڑائچ کی رہائشگاہ پر احتجاج 

Feb 18, 2024

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف الیکشن نتائج میں تاخیر اور دھاندلی کے خلاف پنجاب بھر کی طرح قلعہ دیدارسنگھ میں  نومنتخب ایم پی اے پی پی 70 عباس وڑائچ کے ڈیرہ پر پر امن احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں کارکنان کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔دوران احتجاج رہنما تحریک انصاف سابق ناظم غلام مرتضی وڑائچ کا کہنا تھا کہ مخالفین کی جانب سے چوہدری تشکل وڑائچ کیخلاف جو پروپیگنڈہ کیا جارہاہے ۔ وہ کسی اور جماعت میںنہیں جارہے ۔ آبائو اجداد نے کبھی بھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا بلکہ اپنی پارٹی کیساتھ مرتے دم تک وابستہ رہے۔ ہم بھی انکے خاندان سے ہیں ۔ تحریک انصاف کی امیدوار این اے 77مسز راشدہ طارق کیخلاف بھی اس الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ۔ہم اسکی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ نگران حکومت کیلئے شرم کا مقام ہے لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔ یہ سیلاب ہے جو بڑھتا جائے گا اسے یہ روک نہیں سکیں گے۔

مزیدخبریں