گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد نے سندس فائونڈیشن کے مختلف شعبوں کی کارکردگی بارے اے ایس پی ماڈل ٹائون بابر علی کو بریفنگ دی۔ اے ایس پی بابر علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنیوالے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔اپنے آپ کو خدمت خلق کیلئے وقف کر دینے والے قابل تعریف اور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ امراض خون میں مبتلا مریضوں کیلئے سندس فائونڈیشن کی خدمات اظہر من الشمس ہیں۔ شہری سندس فائونڈیشن کو خون کے عطیات دینے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آخر میں چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد نے کہا کہ خون کے امراض میں مبتلا بچوں کو ہر پندرہ دن بعد خون نہ ملے تو ان کی زندگی کا چراغ بجھ سکتا ہے لہذا شہریوں سے التماس ہے کہ تھیلیسمیا کے مریض بچوں کی زندگی کی شمع روشن رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں۔