پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ کے دوران سیاسی جماعت کا نعرہ لگانے پر پنجاب پولیس نے حامی کو اسٹیڈیم سے بےدخل کردیا۔
عمران خان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو قذافی سٹیڈیم سے نکال دیا گیا
— Faisal Khan (@KaliwalYam) February 17, 2024
وعدہ کریں آپ PSL کا ایک میچ بھی نہیں دیکھیں گے pic.twitter.com/h6jtlgx8wP
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جاری پی ایس ایل میچ میں اس وقت ہجوم میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب کچھ حامیوں نے سیاسی جماعت کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔اس واقعہ کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور قذافی سٹیڈیم کے اندر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
Qaidi # 804 ????????????????
— Farid Khan (@_FaridKhan) February 18, 2024
Is this allowed? #HBLPSL9 #PSL2024 pic.twitter.com/i3aqUlcF0h
پنجاب پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جماعت کے حق میں نعرے لگانے پر ایک شہری کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سیاسی کارکن کو اسٹیڈیم سے بےدخل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ لباس دو افراد ایک شخص کو میدان سے باہر نکال رہے ہیں۔