حکومت سازی :پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بھی انتظامی سیٹوں پر حصہ مانگ لیا

Feb 18, 2024 | 13:40

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کے معاملات ڈیڈ لاک برقرارہے ، پیپلز پارٹی کے حکومت سازی کے لیے مطالبات میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے ۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب میں انتظامی سیٹوں پر بھی حصہ مانگ لیا ، پیپلز پارٹی نے پنجاب میں مختلف اتھارٹیز، کارپوریشنز اور کمپنیز کے چئیرمینوں کے عہدے بھی مانگ لئے ہیں ، ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی اگلی  نشست کل پھر ہو گی۔ پیپلز پارٹی کے وفاق اور پنجاب میں آئینی عہدوں کے مطالبات پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے،  ن لیگ کے سینئر نے حیرت کااظہار کیا ہے کہ حکومت میں شامل نہ ہونا ،وزارت نہ لینا اور تمام آئینی عہدوں کا مطالبہ سمجھ سے باہر ہے ، مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی پیپلز پارٹی کا وفد سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثنا اللہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سیہڑ پر مشتمل  تھا۔

مزیدخبریں