اسلام آبادہائیکورٹ نےنگران وزیر اعظم کوپیرکےروزذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی اسلام آبادہائی کورٹ میں طلبی کاتحریرحکمنامہ جاری کردیاگیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ طلبہ بازیابی کیس کا حکمنامہ جاری کیا ،وزیراعظم، وزیرداخلہ و دفاع اور سیکرٹری داخلہ و دفاع کوپیر کےروزذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکمنامہ جاری کیا۔اٹارنی جنرل کی گزشتہ سماعت پر یقین دہانی کے باوجود بلوچ طلبہ کو بازیاب نہیں کرایا گیا۔عدالت ایسا لگ رہا ہے کہ وفاقی حکومت قانون کی بالادستی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےنگران وزیر اعظم کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
Feb 18, 2024 | 15:33