لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈنمارک میں مقامی مسلم کمیونٹی منہاج القرآن کی جانب سے فکری، سماجی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ استقامت کی طاقت سے بحرانوں پر قابو پایا جاسکتا ہے ،نوجوان آزمائش میں ثابت قدم رہنا سیکھیں۔ حضور نبی اکرمؐ اپنے الوہی نظریہ میں واضحیت،صدق عمل اور استقامت کے باعث سرخرو ہوئے۔انہوں نے نوجوانوں کوپیغام دیا کہ سیرت طیبہ کو رول ماڈل بنائیں۔ بانی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نوجوانوں کو علم اور امن سے محبت کی تعلیم دیتے ہیں۔ انہوں نے ڈنمارک میں منہاج القرآن تنظیمات و کارکنوں کی طرف سے دین، علم اور انسانیت کی خدمت پر اْنہیں مبارکباددی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے ڈائریکٹر دعوت و تربیت اویس اقبال قادری، ڈنمارک کے سینئر نائب صدر حافظ سجاد احمد، جنرل سیکرٹری شاہ نوازاوپل نے اظہار خیال کیا۔آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور درازی عمر کی دعا کی گئی۔