اپنے عوام کو سمجھنے کی کوشش کیجئے، محبت، شفقت اور ملنساری سے ان کے معاملات سلجھایئے، کبھی کبھی کسی ضدی اور باتونی شخص سے ملکر آپ کو تکلیف ہو گی جو بار بار ایک بات کی رٹ لگائے رکھے گا ، لیکن برداشت کیجئے، صبر و تحمل سے کام لیجئے اور اسے احساس دلایئے کہ اس کے ساتھ انصاف ہو گا، ضرور ہو گا۔