بھارتی کرکٹرز کو ایک میچ کے لیے فیملی ساتھ لے جانے کی اجازت مل گئی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے ایک میچ کے لیے فیملی کو ساتھ لے جانے کی اجازت مل گئی بھارتی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی جہاں کل سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔بھارتی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا میں مایوس کن کارکردگی دکھائی جہاں ٹیسٹ سیریز میں انہیں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا سے شکست کے بعد بی سی سی آئی نے سخت پالیسی اپنائی جس میں کھلاڑیوں کو اہلخانہ کے ساتھ دورے پر جانے سے منع کیا گیا۔جس کے بعد بھارتی ٹیم اہلخانہ کے بغیر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دبئی پہنچی۔تاہم اب بی سی سی آئی نے یوٹرن لیتے ہوئے اہلخانہ کو چیمپنز ٹرافی کے ایک میچ میں فیملی کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ٹورنامنٹ کے مختصر دورانیے کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے اتفاق کیا ہے کہ کھلاڑی ایونٹ کے دوران ایک میچ میں اہلخانہ کو ساتھ لے جانے کی اجازت کی درخواست کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز بھارتی ٹیم دبئی میں کھیلے گی۔اگر بھارتی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے پر پہنچتی ہے تو سیمی فائنل اور فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد۔ شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جدیجا، ورون چکرورتی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...