انسانی جسم اکثر اس بات کی نشاندہی کرنے کے طریقے تلاش کرتا ہے کہ جب کوئی جسمانی نقص ہو، خواہ وہ سر درد، الٹی ہو یا تھوک اور ناک سے نکلنے والی رطوبت کے ذریعے کسی بھی خرابی کے بارے میں بتائے۔ لیکن کیا کبھی آپ نے اس بات پر غور کیا کہ آپ کے کان سے نکلنے والا میل (ایئرویکس) آپ کو صحت کے بارے میں کیا بتا رہا ہے؟
اگرچہ ہم میں سے بہت سے لوگ کان کے میل کو غیر آرام دہ، کھجلی اور بدصورت سمجھتے ہیں، لیکن یہ دراصل ایک اہم فعل سرانجام دیتا ہے۔
یہ نہ صرف کان کی نالی کی بھی حفاظت کرتا ہے، بلکہ یہ فوری طبی مدد حاصل کرنے کےلیے بتانے کا کام بھی کر سکتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ جو چیز آپکو اس حوالے سے جاننا ضروری ہے وہ کان سے نکلنے والے میل کی رنگت اور تسلسل ہے کیونکہ یہ آپکو صحت کے حوالے سے آگاہی دیتا ہے۔
گو کہ کان کی صفائی ہمیشہ پروفیشنلز سے کرانا چاہیے لیکن بعض اوقات آپ گھر پر صفائی کرکے اسکی رنگت میں تبدیلی، ساخت اور اس میں موجود بو سے صورتحال کا نوٹس لے سکتے ہیں۔ اگر کان سے پیلا یا بھورا مواد نکلے تو یہ اسکے صحت مند کام کی علامت ہے۔ لیکن اگر یہ ڈارک براؤن ہونے کے سخت بھی ہوتو پھر پروفیشنلز سے کان کی صفائی کروانا ضروری ہے۔
بہت سے عوامل کان میں موجود مواد کے بڑھنے کا سبب بن سکتے ہیں، جس میں انفیکشن اور سوزش، زیادہ صفائی، کان کی نالیوں کو تنگ یا خراب ہونا اور ایئر فونز اور ایئر پلگ کا طویل استعمال شامل ہے
اگر کان سے سرخ رنگ کا مواد نکلے تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کان کے اندر خون کا رساؤ ہے جو کاٹن بڈ کے استعمال سے ہوتا ہے۔ جبکہ گرین اور کریمی کلر انفیکشن کی علامت ہے اور اس کے فوری جنرل پریکٹشنر سے رجوع کرنا چاہیے۔
اور اگر کان سے بو آنے لگے تو یہ کان کے وسط میں انفیکشن کا اشارہ ہے اور اس پر بھی فوراً ڈاکٹر کے پاس جانا ضروری ہے۔ البتہ خشک اور فلیکی مواد نکلنا پریشانی والی بات نہیں یہ کچھ لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے