برطانیہ: توانائی بل سالانہ 100 پاؤنڈ سے زائد بڑھنے کا امکان

برطانیہ میں توانائی کا سالانہ بل 100 پاؤنڈ سے زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ 

توانائی کے سیکریٹری ایڈ ملی بینڈ نے انرجی ریگولیٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ ان انکشافات کی روشنی میں اپنے اقدامات کو تیز کرے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گیس کی عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام توانائی کا بل سالانہ 100 پاؤنڈ سے زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں توانائی کے بلوں میں آنے والے تین مہینوں میں تقریباً 9 پاؤنڈ ماہانہ اضافہ ہوگا، جس سے اخراجات کی کمی کے حکومتی اقدامات کو دھچکا لگے گا۔ 

اس اضافے کو ٹرانزٹ معاہدے کے خاتمے سے منسلک عالمی گیس کی بےترتیب قیمتوں سے منسوب کیا گیا ہے جس نے روس سے یوکرین کے راستے یورپ تک گیس کے بہاؤ میں سہولت فراہم کی۔

ملی بینڈ نے آفجیم کو ایک خط میں اس صورتحال کی فوری ضرورت سے آگاہ کیا اور کہا کہ قیمتوں میں آنے والے اضافے سے صارفین کی حفاظت کےلیے توانائی کے ریگولیٹر سے مزید تیز رفتار اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس ماہ گیس کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جو برطانیہ اور یورپ دونوں میں گیس ذخیرہ کرنے کی ناکافی صلاحیتوں کی وجہ سے مزید بڑھیں۔ 

ملی بینڈ نے ملی بینڈ نے کہا، ’ایک بار پھر، برطانوی عوام اور کاروباری ادارے جیواشم ایندھن کی منڈیوں کے اثرات کو برداشت کریں گے جو ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں۔‘

ملی بینڈ نے زور دیا کہ آفجیم کو ان چیلنجز سے نمٹنے میں صارفین کی مدد کرنے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔

ٹریژری کے اندازے بتاتے ہیں کہ گیس اور بجلی کی آئندہ سالانہ قیمت کی حد 1,846 پاؤنڈ تک پہنچ جائے گی۔ ریگولیٹر نے اس سے قبل جنوری میں توانائی کی قیمت کی حد کو 1.2 فیصد بڑھا کر 1,738 پاؤنڈ کے برابر کردیا تھا۔

قیمت کی حد ان چارجز کو محدود کرتی ہے جو توانائی فراہم کرنے والے گیس اور بجلی کے فی یونٹ عائد کر سکتے ہیں، حالانکہ یہ بل کی کل رقم کو محدود نہیں کرتا ہے۔ قیمت کی حد سے منسلک متغیر ٹیرف پر تقریباً 90 لاکھ گھرانوں کو اپنے بلوں میں فوری اضافہ کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ مقررہ ٹیرف پر زیادہ تاخیری اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جنوری میں سٹیزن ایڈوائس نے پچھلے سال کے مقابلے میں انگلینڈ اور ویلز میں توانائی کے بلوں میں مدد کے خواہاں افراد کی تعداد میں 20 فیصد اضافے سے متعلق آگاہ کیا تھا

ای پیپر دی نیشن