سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ورنامنٹ شروع ہوگیا، روجرفیڈرر، اینڈی روڈک، مریا شراپووا اور وینس ولیمز نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

میلبورن کے روڈ لیورارینا میں شروع ہونے والے ہارڈ کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے روز دفاعی چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے روجرفیڈررنے لوکاس لکو کو صرف چوراسی منٹس کے بعد سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک، چھ ایک اورچھ تین سے ہرا دیا۔ نمبر آٹھ سیڈ امریکہ کے اینڈی روڈک نے جان ہیجک کو ایک آسان مقابلے کے بعد چھ ایک، چھ ایک اور چھ دو سے شکست دے دی جبکہ نمبر تین سیڈ سربیا کے نووک یوکووچ نے مارشل گرینولرزکے خلاف بآسانی چھ ایک، چھ تین اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ فرانس کے نمبربارہ سیڈ گے ایل مونفلز نے بھی دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی تاہم روس کے نیکولائے ڈیوی ڈنکو ہارگئے۔ خواتین میں سابق عالمی نمبرایک روس کی مریا شراپووا نے تیمارائن کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ تین سے شکست دی، وہ پہلے سیٹ میں کچھ جلد بازی میں نظرآئیں اورجارحانہ انداز کی وجہ سے پہلی گیم ہار گئیں لیکن اس کے بعد ان کے اسی انداز نے انہیں کامیابی دلادی۔ سابق عالمی چیمپئن بیلجیئم کی جسٹن ہینن نے ثانیہ مراز کو سخت مقابے کے بعد ہرایا۔ ثانیہ نے پہلا سیٹ پانچ سات سے جیتا لیکن اس کے بعد دوسرا سیٹ چھ تین اور تیسرا سیٹ چھ ایک سے ہارگئیں۔ امریکہ کی نمبرچارسیڈ وینس ولیمز نے سارا ایرانی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اورچھ دو سے شکست دی جبکہ عالمی نمبرایک ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی نے گیسلا ڈلکو کے خلاف چھ تین اورچھ چارسے کامیابی حاصل کی۔ اٹلی کی فرانسیسکا شیوون اوربیلجیئم کی یانینا وک مائر بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

ای پیپر دی نیشن