ویلنگٹن میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے پاکستان کوجیتنے کے لیے دو سو چوہتر رنز کا ہدف دیا ہے۔

Jan 18, 2011 | 19:09

سفیر یاؤ جنگ
میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتامی لمحات میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دو سو ترانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پہلی اننگزمیں بیس رنز کی برتری کی بدولت پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لیے پانچویں دن دو سو چوہتر رنز بنانا ہوں گے۔
چوتھے دن نیوزی لینڈ نے نو رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو کیوی اوپنرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچریاں اسکور کیں۔ برینڈن میکلم نے چونسٹھ جبکہ مارٹن گپتل نے تہتر رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلی وکٹ اس وقت ملی جب نیوزی لینڈ کا اسکور ایک سو بیس رنز تھا۔ بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں سے راس ٹیلر نے بھی نصف سنچری بنائی۔ وہ باون رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عمرگل نے چار، عبدالرحمان نے تین، محمد حفیظ نے دو جبکہ تنویر احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزیدخبریں