سندھ ہائیکورٹ نےلاپتہ افراد سے متعلق دائر درخواست پر آئی ایس آئی، ایم آئی اورڈی جی رینجر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت تین فروری تک ملتوی کردی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گلفام بی بی کی جانب سے داخل کی گی تھی درخواست میں اُن کے وکیل مقبول الرحمن نےموقف اختیار کیاکہ گلفام
بی بی کے بیٹے کو نامعلوم افراد اٹھا کرلے گئےتھے،بعد میں معلوم ہوا کہ انکا بیٹا حساس اداروں کے پاس ہے۔ درخواست میں ائی ایس ائی، ایم آئی اور ڈی جی رینجرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین فروری کوجواب طلب کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن