خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰٰ امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے سوات کے عوام اورسکیورٹی فورسزکی قربانیوں سے سوات میں امن قائم ہوا۔

Jan 18, 2011 | 20:05

سفیر یاؤ جنگ
سوات میں ایوب پل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرحیدرہوتی نے کہا کہ سوات میں امن کا قیام یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جواب پورا ہوچکا ہے۔ تاہم مصیبت کی گھڑی میں ہمیشہ سوات کے عوام کے ساتھ رہیں گے اورانہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سوات میں امن کے قیام کےلیے انہوں نے سکیورٹی فورسزکی قربانیوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰٰی نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور اُن کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جائیں۔ سوات سے تعلق رکھنے والی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اوراے این پی کے صوبائی رہنما بھی اس موقع پرموجود تھے۔
مزیدخبریں