جسٹس جاوید اقبال کے والدین کا قاتل ان کا بھائی نوید اقبال نکلا سی سی پی او لاہورکاکہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کی مددسے والدین کوقتل کیا ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا

سی سی پی اولاہوراسلم ترین نے میڈیا کوبریفنگ میں بتایا کہ جسٹس جاویداقبال کے والدین کے قتل کیس کی تفتیش روایتی طریقوں سے ہٹ کرکی گئی۔ نوید اقبال نے اپنے والدین کوایک پلاننگ کے تحت قتل کیا ۔ اسلم ترین نے بتایا کہ نویداقبال نااہل تھا اوراس کے والدین اس کی سپورٹ کرتے تھے۔ نوید اقبال کے والدین نے اسے مکان خرید کردیا اوراس کی کفالت بھی جاری رکھی
جاوید اقبال کے تمام اہل خانہ نویداقبال سے قطع تعلق کرچکے ہیں۔ اسلم ترین کے مطابق قرضہ داروں کے تنگ کرنے پرنوید اقبال نے اپنے ساتھیوں
امین اور عباس کی معاونت سے اپنے والدین کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا
پولیس نے نویداقبال کوحراست میں لے کران کے موبائل فون کاریکارڈقبضے میں لے لیاہے۔
ملزم عباس کومیڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ۔عباس کے مطابق نوید نے اس سے کہا تھا کہ وہ ملازم بن کرگھرجائیگا ۔عباس کا کہنا تھا کہ اس نے نوید اقبال سے پیسے لینا تھے

ای پیپر دی نیشن