لاہورائیرپورٹ کی قریبی آبادی الفیصل ٹائون کی چھت سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والے نوجوان کا نام قاسم صدیق ہے اور وہ باغبانپورہ لاہور کا رہائشی تھا۔

Jan 18, 2011 | 22:56

سفیر یاؤ جنگ
جمعرات کے روزالفیصل ٹائون کی چھت سے ملنے والی نوجون لاش کا معمہ بالاخر حل ہوگیا ہے۔ قاسم صدیق کے اہل خانہ کے مطابق منگل کی صبح سول ایوی ایشن حکام نے ان سے رابطہ کیا اور وہ سکول بیگ دکھایا جس میں قاسم صدیق اور اس کے ساتھی علی جمشید کی سکول یونیفارم تھی۔ سول ایوی ایشن حکام نے سکول بیگ سے ملنے والی یونیفارم کے ذریعے الہادی سکول سے رابطہ کیا وہاں سے بھی اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ لاش قاسم صدیق کی ہے۔ دوسری جانب قاسم صدیق کا ساتھی علی جمشید تاحال لاپتہ ہے۔ اس سے پہلے مقامی افراد نے یہ کہا تھا کہ نوجوان جہاز سے گر کر ہلاک ہوا ہے ۔ پولیس تاحال قتل کی اس واردات کی تحقیقات کررہی ہے ۔
مزیدخبریں