ابھرتی ہوئی معاشی طاقت چین نے ترقی پذیرممالک کو قرضہ دینے کی دوڑمیں عالمی بینک کو بھی پیچھے چھوڑدیا

Jan 18, 2011 | 23:21

سفیر یاؤ جنگ
فینانشیل ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق چین ترقیاتی بینک اورایکسپورٹ امپورٹ بینک نے دوہزارنو اوردس میں بین الاقوامی معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کی حکومتوں اور کمپنیوں کو ایک سو دس ارب ڈالرزکا قرضہ دیا۔ دوسری طرف عالمی بینک نے عالمی بحران سے نمٹنے کے لئے دوہزارآٹھ کے وسط سے دوہزاردس کے وسط تک ایک سو ارب ڈالرکے قرضے دیئے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کی بدولت چین کے ترقی پذیرممالک سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
مزیدخبریں