عالمی چمپئن رفائیل نڈال، اینڈی مرے، روبن سودر لینگ ، کم کلائسٹرز اور ویرا زوونریوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا

Jan 18, 2011 | 23:29

سفیر یاؤ جنگ
میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام کے پہلے راؤنڈ میں عالمی نمبرایک سپین کے رفائیل نڈال کو مارکوس ڈینیئل کے خلاف واک اوورمل گیا جو ان فٹ ہونے کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے، کھیل ختم ہوا تو نڈال کو چھ صفر اور پانچ صفر سے برتری حاصل تھی۔ برطانیہ کے نمبر پانچ سیڈ اینڈی مرے کو بھی نڈال کی طرح واک اوور ملا۔ ان کے حریف کارول بیک تیسرے سیٹ میں مقابلہ جاری نہ رکھ سکے۔ نمبرچارسیڈ سویڈن کے روبن سودرلینگ نے پوٹیٹو سٹراس اورسابق امریکن اوپن چیمپئن ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے ڈوڈی سیلا کو ہرا کرمقابلے سے باہرکردیا۔ دوسری طرف خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر دو روس کی ویرا زوونریوا نے سائے بیلی بیمرکو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اورچھ ایک سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، انہوں نے میچ صرف انسٹھ منٹس میں جیت لیا۔ سابق عالمی نمبرایک بیلجیئم کی کم کلائسٹرز نے ڈینارا سافینا کو چھ صفراورچھ صفرسے شکست دی جبکہ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسرنے لیورا ڈیوس کے خلاف چھ ایک اورچھ ایک سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کا آغازکردیا۔
مزیدخبریں