لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین شیخ علاﺅالدین نے کہا ہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کو سوئے آصل سے تبدیل کر کے فیروزپور روڈ پر اعظم چوک کے نزدیک منتقل کیا جا رہا ہے جس کے لئے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو باضابطہ طور پر درخواست دے رہا ہوں ۔ انہوں نے اس امر کا اظہار پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے فیروزپور روڈ پر سات سو کنال جگہ ہے جہاں صرف ڈیزائن تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 19 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جبکہ جگہ کی تبدیلی کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سے استدعا کروں گا کہ وہ مزید درخواستیں جمع کرنے کے لئے 7 دن کی ایکسٹنشن دیں۔ انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں 3 ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں۔