سندھ اسمبلی نے زکٰوة و عشر ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا

کراچی (وقائع نگار) سندھ اسمبلی میں سندھ زکٰوة و عشر ترمیمی بل دو ہزار گیارہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرزاق راہموں کا کہنا تھا کہ تھر کول منصوبے میں مقامی افراد کو روزگار نہیں دیا جا رہا ہے۔ اس پر صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے ایوان کو بتایا کہ تھر کول پراجیکٹ میں مقامی افراد سمیت تمام لوگوں کوملازمتیں دی جائیں گی اور جب یہ پراجیکٹ مکمل ہوگا تو سندھ دبئی بن جائے گا۔ اپوزیشن رکن نصرت سحر عباس کا نکتہ اعتراض پر کہنا تھا کہ ایران سے سیلاب متاثرین کیلئے آنے والے امدادی سامان کو بندرگاہ پر روکا ہوا ہے سامان خراب ہو رہا ہے۔ حکومت اس کا نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن