واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ نےتصدیق کی ہے کہ پاکستان نے افغانستان اورپاکستان کیلئے نمائندہ خصوصی مارک گراسمین کو دورہ پاکستان کی اجازت نہیں دی تھی۔ مارک گراسمین افغانستان میں صدرحامد کرزئی اورطالبان سے بات چیت کےبعد پاکستان آنا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان نےامریکہ میں متعین پاکستانی سفیرشیری رحمان کی صدرباراک اوباما سے ملاقات سے کچھ دیرقبل مارک گراسمین کودورے کی اجازت دینے سے انکارکیا تھا۔