دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں پاکستان نے کھانے کے وقفے تک دو وکٹوں پر ایک سو اڑتیس رنز بنالئے۔

Jan 18, 2012 | 16:03

سفیر یاؤ جنگ
دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے اپنی اننگ کا آغاز بغیر کسی نقصان کے بیالیس رنز سے کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ توفیق عمرکی گِری جنہوں نے اٹھاون رنز بنائے۔ ان کو کرس براڈ نے آؤٹ کیا۔دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلائی اظہر علی تھے جو کرس براڈ کی بال پر میٹ پرائر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس وقت کریز پرمحمد حفیظ ستر اور یونس خان چھ رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ موجود ہیں۔
مزیدخبریں