ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ۔

Jan 18, 2012 | 16:08

سفیر یاؤ جنگ
اس وقت ملک کے بیشتر علاقے بدستورسردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے سردی کی موجودہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سولہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اس کے علاوہ پاراچنار اور سکردو میں منفی تیرہ، کوئٹہ منفی سات، مری منفی پانچ، گلگت منفی دو، اسلام آباد، مظفرآباد اور پشاور میں ایک، لاہور اور فیصل آباد تین، ملتان چار اور کراچی میں نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں