بک شیلف---------”صاف صاف“ .... (مصنف : سردار احمد پیرزادہ)

اردو زبان کے پہلے معروف نابےنا صحافی، دانشور، تجزےہ و کالم نگار، مقتدرہ قومی زبان کے ماہانہ جرےدہ "اخبار اردو" کے چےف اےڈےٹر اور رےڈےو، ٹی وی کے اےنکر پرسن سےد سردار احمد پےرزادہ کی زےرِ تبصرہ کتاب "صاف صاف" عوام کو سےاسی تارےخ و تجزےے سے آشنا کرنے کی اےک قابلِ تحسےن کوشش ہے۔ کتاب کو تےن حصوں مےں تقسےم کےا گےا ہے۔ پہلے حصے مےں مصنف کے بارے مےں لکھی تحرےروں کا انتخاب ہے، دوسرا حصہ عقےدت کے عنوان سے ہے جو روحانےت سے متعلق کالموں پر مشتمل ہے جبکہ تےسرا حصہ حالات حاضرہ کے تجزیوں پر مشتمل ہے جس مےں 2007ءسے لے کر 2011ءتک لکھے گئے کالموں کو ےکجا کےا گےا ہے۔ کتاب 100 سے زائد کالموں کا اےک دلکش گلدستہ ہے جس مےں عقےدت، تڑپ اور درد کے پھول بھی ہےں اور تنقےد بھرے کانٹے بھی۔ کتاب کا دلکش ٹائٹل عثمان پےرزادہ نے تےار کےا ہے۔ کتاب ”صاف صاف”، کالم ”صاف صاف“ ویب سائٹ www.saafsaaf.blogspot.com پر دستیاب ہے۔(تبصرہ : محمود اختر بٹ )

ای پیپر دی نیشن