میٹرو بس سروس۔۔۔اصلاح کی ضرورت

مکرمی! میٹرو بس سروس نہ صرف لاہور شہر کیلئے بلکہ پورے پاکستان کیلئے ایک نیا تجربہ ہے۔ قینچی امرسدھو سے میٹروبس منصوبہ گجومتہ تک جاتا ہے اور اس پورے ٹریک پر پبلک ٹریفک کے سڑک کے اطراف جانے کیلئے شروع سے آخر تک کوئی یوٹرن نہیں دیا گیا۔ قینچی امرسدھو سے گجومتہ تک بڑی گنجان آبادی ہے لہٰذا اس آبادی کے لوگوں کو اگر کسی ایمرجنسی یا ضرورت کی بناءپر جنرل ہسپتال یا قینچی کی طرف آنا مقصود ہو تو انہیں ٹریفک قوانین کے مطابق پہلے تو گجومتہ تک جانا ہو گا اور پھر وہاں سے یو ٹرن کے ذریعے واپس اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے کم از کم 15 کلومیٹر تک کا فالتو سفر طے کرنا پڑے گا جوکہ نہ صرف وقت اور ایندھن کے ضیاع کا باعث ہو گا بلکہ ٹریفک کے باعث بسا اوقات کسی کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بھی بن سکتا ہے۔خادم اعلیٰ سے گزارش ہے کہ عوام کو اس پریشانی سے نکالنے کیلئے قینچی امرسدھو سے گجومتہ تک کم از کم تین یو ٹرن سڑک کے اطراف جانے کیلئے بنائے جائیں۔ آپ کا ایک اور عزیم الشان منصوبہ آشیانہ سکیم بھی فیروز پور روڈ کے اس پورے حصے کے عین وسط میں ہے۔ لہٰذا ایک یو ٹرن ایمرجنسی بنیادوں پر یہاں بن جائے تو دوطرفہ آبادی کے مکینوں کو کسی حد تک ذہنی ریلیف مل جائے گا۔(اختر علی لاہور)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...