”جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے“

لاہور(خبر نگار ) پیپلز ےوتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری بابر سہیل بٹ نے کہا کہ کسی کوبھی جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ غیر آئینی مطالبات کو ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں اور عوام نے ےکسر مسترد کردیا۔ افراتفری کی سیاست کو عوام نے متحد ہو کر ناکام بنا دیا۔ اس لئے عوام کسی کے بھی بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور پیپلز ےوتھ ونگ کے جوان کسی بھی قیمت پر ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ حافظ محمد اشرف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے پیپلز ےوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایک منتخب جمہوری حکومت کے خلاف عوام کو بڑھکانا کسی بھی طرح سے مناسب نہیں ہے۔ ےہ دھرنا مکمل طور پر غیرقانونی اور غیر آئینی ہے جس کی ےہاں کی تمام سیاسی جماعتوں نے مذمت بھی کی ہے اور جمہوریت کے دفاع کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ایک شخص کی جانب سے اپنے ملازمین کو اکٹھا کرکے دھرنے میں کئے جانے والے غیر آئینی مطالبات کو مان لیا گیا تو پھر کل کو ہر کوئی اس طرح سے لوگوں کو اکٹھا کرکے حکومت کو بلیک میل کرتا نظر آئے گا اور اس کے بعد کوئی بھی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی اور ےہ عوام کے ووٹوں کی بھی توہین ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن