بےجنگ(اےن اےن آئی)چین نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے حرام ہونے پر مبنی اےرانی سپرےم لےڈرآےت اللہ خامنہ ای کے فتوے اور اسے ایک بین الاقوامی دستاویز کے طور پر درج کرنے کی حمایت کرے گا،چےنی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے مےڈےاسے گفتگومیں کہاکہ چین آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے کو ایک بین الاقوامی دستاویز کے طور پر ریکارڈ کرنے کی حمایت کرتاہے ۔ہونگ لی نے این پی ٹی میںایران کی شمولیت اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی سے اس کے تعاون بارے کہاکہ چین اس مسئلے کی بڑی اہمیت کا قائل ہے جو ایران رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فتوے کو ایک بین الاقوامی دستاویز کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے۔
چین نے اےرانی سپرےم لےڈرکے فتویٰ کی حمایت کر دی
Jan 18, 2013