لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق پنجاب کی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران نے کہا کہ خادم اعلیٰ لانگ مارچ کے صدمے سے باہر نکل کر آٹے کی قیمتیں کنٹرول کریں۔ گندم کے ذخائر پڑے پڑے خراب کرنے کی بجائے سستا آٹا غریب تک آنے دیں۔ خادم اعلیٰ نے آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے 27 ارب روپے بجٹ میں سے لئے اس کے باوجود آٹا غریب کی پہنچ سے باہر ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے فلاپ منصوبے دینے کا ریکارڈ بنایا۔ بالآخر 3 سال کی لوٹ مار اور ایک ”خاص“ شخصیت کی چاندی کے بعد بس سسٹم بھی فیل ہو گیا۔ خادم اعلیٰ نے لاہور کے عوام کو بروقت منزل مقصود تک پہنچانے والی سینکڑوں ویگنیں بند کر کے ناقص اورکاغذی بس سسٹم منصوبہ کے نام پر ہزاروں نفوس کو 3 سال تک فاقوں سے دوچار رکھا۔
”27 ارب کی سبسڈی کے باوجود آٹا غریب کی پہنچ سے باہر ہو گیا“
Jan 18, 2013