جنیوا (اے پی پی) 2050ءمیں ماحولیاتی آلودگی سے اموات کی شرح گندے پانی سے ہونے والی اموات کی شرح سے تجاوز کر جائے گی۔ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال 2050ءمیں ماحولیاتی آلودگی سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہوں گے۔ یہاں زیادہ اموات ہونے کا خدشہ ہے۔ چین اور بھارت سب سے زیادہ آلودگی کی وجہ سے اموات ہوں گی۔ ترقی یافتہ ممالک میں ترقی پذیر ممالک کی نسبت اموات کی شرح کم رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق اموات کی وجوہات میں موسمیاتی تبدیلی حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی آلودگی کے پانی اور صحت پر اثرات شامل ہوں گے۔