طاہر القادری نےوزیر داخلہ کو ”شیطان ملک“ کہا‘جھوٹا بے ایمان، بے شرم، جھوٹ کی فیکٹری سمیت کئی القاباتخواتین بچوں کے لئے انتظامات نہ کرنے پر حکمرانوں کو بے حیا کا خطاب

Jan 18, 2013

اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی گزشتہ رات اپنے خلاف کی گئی پریس کانفرنس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جھوٹا‘ بے ایمان‘ پاگل‘ بے شرم ‘ جھوٹ کی فیکٹری کا مالک اور کئی دیگر القابات دیکر اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔ طاہر القادری نے رحمن ملک کی طرف سے ایف سیون سیکٹر کے کسی گھر میں جا کر کسی سے ملنے کے الزام پر کہا کہ جھوٹوں پر اﷲ کی لعنت ہو انہوں نے کہا کہ اس پاگل شخص کو یہ بھی معلوم نہیں کہ مجھے ایف 6 اور ایف7کا پتہ بھی نہیں کہ یہ کہاں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پانچ دن سے ایک لمحے کے لئے بھی کنٹینر سے نیچے نہیں اترا۔ طاہر القادری نے کہا کہ مجھے اﷲ پر یقین ہے کہ وہ اس جھوٹے شخص کی لازمی گرفت کرے گا۔ طاہر القادری نے رحمن ملک کے اس دعویٰ کہ انہوں نے طاہر القادری کو ملنے والے فنڈز کی معلومات ان کی اہلیہ سے معلوم کی ہیں پر انتہائی برہم ہوتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا ہے اور جھوٹ کی فیکٹری کا مالک ہے اس طرح کی الزام تراشی پر اسے شرم سے ڈوب مرنا چاہئے اور اس جھوٹے شخص کا انجام بہت قریب ہے۔دریں اثنا طاہر القادری نے جب اپنی تین بجے کی ڈیڈ لائن میں پون گھنٹے کی توسیع کی تو انہوں نے رحمن ملک کا نام لینے کی بجائے کہا کہ حکومتی ٹیم میں ”شیطان ملک“ نہیں آرہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جمعرات کو شدید بارش میں اپنے خطاب کے دوران دھرنے میں شریک افراد خاص طورپر خواتین اور بچوں کیلئے حکومت کی طرف سے کوئی انتظامات نہ کرنے پر حکمرانوں کو ”بے حیا“ کا خطاب دیدیا۔ طاہر القادری نے حکمرانوں سے کہا کہ کی ان کی مائیں ‘ بیٹیاں نہیں ہیں جو ان کو یہاں پر بیٹھی ہوئی ماﺅں اور بیٹیوں کا کچھ خیال نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے تو قسم دے کر خواتین سے کہا تھا کہ وہ نہ آئیں گھروں میں رہیں لیکن خواتین نے کہاکہ وہ ہر صورت مارچ میں شریک ہوں گی۔

مزیدخبریں