واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) دہشتگردوں کی معاونت کرنے کے الزام میں امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد تہور رانا کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد تہور پر ممبئی حملوں میں معاونت کا الزام تھا۔ ذرائع کے مطابق شکاگو کے بزنس مین تہور پر مبینہ پاکستانی جنگجوﺅں کے گروپ کی معاونت سے گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے ڈنمارک کے اخبار پر حملے کی سازش کا بھی الزام ہے۔
امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد تہور رانا کو 14 سال سزا سنا دی
Jan 18, 2013