سرگودھا(آن لائن) حکومتی ٹیم اور علامہ طاہر القادری کے مذاکرات کامیاب ہونے پر 6 روز سے بند موٹروے کھول دی جائے گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حکومت نے لانگ مارچ کے موقعہ پر 13جنوری سے پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے ٹرالوں پر موٹر وے کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی اور اس کے لنک روڈ جو صرف اسلام آباد تک جاتا تھے اس کے باہر پولیس ناکوں کے ذریعہ روک رکھا تھا اسے کھول دیا جائے گا۔