نیو دہلی (رائٹرز) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے ایک بار بھارت کو جھڑپوں کے معاملے پر کشیدگی کو کم کرنے کے لئے وزراء خارجہ کی سطح پر مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ بھارت جھڑپوں کے حوالے سے اپنے روئیے میں نرمی لائے۔ رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لائن آف کنٹرول پر مارے گئے بھارتی فوجی پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ نہیں بنے۔ انہوں نے کہا ایسے واقعات جہاں بھی ہوں وہ قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات کہ ان واقعات کا ذمہ دار پاکستان ہے ہم اس کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا پاکستان پر تنقید کرنا بھارت میں فیشن بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کو ان فائرنگ کے واقعات پر جذباتی ہونے کے بجائے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کےلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
سلمان بشیر
پاکستان ‘بھارت کشیدگی کم کرنے کےلئے وزراءخارجہ کی سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں:سلمان بشیر
Jan 18, 2013