”مولانا ظفر علی خان نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انگریز کا مقابلہ کیا“

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ خالد محمود نے کہا کہ قومی ہیروز کا دن منانا ہم سب کا فرض ہے۔ مولانا ظفر علی خان صحافی ہی نہیں بڑے شاعر بھی تھے۔ دور غلامی میں انھوں نے انگریزوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر مقابلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات میں مولانا ظفر علی خان کے 139یوم ولادت کے سلسلہ میں میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈرایکٹر شعبہ ابلاغیات ڈاکٹر احسن اختر ناز، مولانا ظفر علی خان کے پوتے مسعود علی خان، آصف بھلی، جمیل اطہر، سجاد میر، مجیب الرحمان شامی بھی موجود تھے۔ آصف بھلی نے کہا کہ مجھے یہ جان کر نہایت افسوس ہوا کہ ادارہ معارف اسلامیہ میں 24ہزار صفحات ہیں لیکن مولانا ظفر علی خان کا ذکر موجود نہیں۔ جمیل اظہر نے کہا کہ اپنے محسنوں کو بھول جانیوالی قومیں زندہ نہیں رہتی۔ سجاد میر نے کہا کہ آج ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پر زمیندار اخبار ہوتا تو قیامت برپا کر دیتا۔ مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان کا تعلق کسی بڑے گھر سے نہیں تھا اور نہ ہی کامیابی صرف بڑے گھروں سے نکلتی ہے آج کے نوجوانوں کو محنت کرنی چاہیے اور ہر شعبہ میں آگے نکلنا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن