لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ہم خیال کے سینئیر رہنماﺅں حامد ناصر چٹھہ، ارباب غلام رحیم، سلیم سیف اللہ خان، ہمایوں اختر خان، کشمالہ طارق، ارباب ذکاءاللہ،کشن چند پروانی، غلام حیدر سمیجو، کبیر علی واسطی، عبد الغفار قریشی، محمد اقبال ڈار، ریاض بگڑ منگ، میر مکرم زہری، یاقوت جمیل الرحمان، آمنہ سلیم، عجب گل سوارنی، ملک آصف ایڈوکیٹ اور دیگر پارٹی قیادت نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ان کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کے بیہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔