قومی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کی تیاریوں میں مصروف

Jan 18, 2013


لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم شرکت کر سکے گی یا نہیں تاہم قومی ٹیم کی کھلاڑی میگا ایونٹ کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ گذشتہ روز ویمن کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچ ڈیو واٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فونٹین نے لیکچر دیا اور انہیں خصوصی فیلڈنگ پریکٹس بھی کرائی۔ اس موقع پر ڈیوواٹمور نے کھلاڑیوں کو میچوں کی بدلتی ہو ئی صورت حال میںخود ڈھالنے کے لئے خواتین کر کٹرز کو خصوصی ٹپس دیں۔ دوسری طرف قومی ٹیم کے فیلڈ نگ کوچ جولین فاﺅنٹین نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ ان کو فزیکل فٹنس کو بھی بہتربنانے کے لئے ہدایات دیں۔ بھارت میں جاری کشیدگی کے باوجود قومی خواتین کرکٹرز ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پُرامید ہیں۔ قومی خواتین کر کٹرز کا کہنا ہے کہ ہماری تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے اور کوشش ہو گی۔ اس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی سے قوم کو خوشیاں دیں۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں آج پریکٹس میچ میں حصہ لے گی۔

مزیدخبریں