لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کھلاڑیوں کے شرکت نہ کرنے کے باعث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ مشکلات میں گھر گئی۔ کھلنا رائل بنگالز کو آج کے میچ کیلئے صرف 11 کھلاڑی ہی دستیاب ہیں۔ اس فرنچائز سے 7 پاکستانی کھلاڑی شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ فرنچائز نے بورڈ سے اپیل کی ہے کہ اسے مقامی کھلاڑی زیادہ تعداد میں کھلانے کی فوری اجازت دی جائے۔ شعیب ملک، عمر اکمل، اویس ضیائ، عمر امین، احمد شہزاد، حارث سہیل اور بلاول بھٹی کھلنا کی جانب سے پہلا ایڈیشن کھیلے تھے۔ رنگ پور رائیڈز انور علی، راجہ علی ڈار اور شرجیل خان کو کھو چکی ہے۔
اب رنگ پور کے پاس صرف 12 کھلاڑی دستیاب ہیں۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائزز میں کھلاڑیوں کی کمی پڑ گئی
Jan 18, 2013