کراچی میں کشیدگی، گھر گھر جا کر ووٹروں کی تصدیق کا کام ٹھپ ہو گیا

Jan 18, 2013

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی کے قتل کے بعد کشیدہ صورتحال کے باعث گھر گھر جا کرووٹر لسٹوں کی تصدیق کا کام ٹھپ ہو گیا۔ الیکشن کمشن کے افسروں کے مطابق عملے نے شہر کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے اپنے اپنے دفاتر میں رپورٹ نہیں کی۔ شہر کی صورتحال کے باعث عملہ صرف 8 فیصد کام ہی کر سکا۔

مزیدخبریں