خیبر پی کے میں پولیس کی گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کا فیصلہ

پشاور (نوائے وقت نیوز) پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور بم حملوں کے پے در پے واقعات کے بعد خیبر پی کے حکومت نے پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کو بلٹ پروف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت پولیس کے زیر استعمال 274گاڑیوں کو بلٹ پروف بنایا جائےگاجس پر 2 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل خیبر پی کے پولیس اکبر خان ہوتی نے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران فائرنگ اور بم دھماکوں میں 695 پولیس اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں پولیس اہلکاروں کےلئے امن وامان کے حوالے سے کشیدہ علاقوں میں کام کرنا مشکل ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...