واشنگٹن (اے پی پی) امریکی حکمران جماعت ڈیمو کریٹس کے دو نمایاں سینیٹروں چک شومر اور باربرا باکسر نے امریکہ کی ری پبلکن جماعت کے سابق سینیٹر اور نامزد وزیر دفاع چک ہیگل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ امریکی ایوان بالا سینٹ میں نمبر تین حیثیت کے حامل سینیٹر چک شومر اور باربرا باکسر جو کہ سینٹ کی خارجہ پالیسی و تعلقات کمیٹی کی سینئر رکن بھی ہیں نے چک ہیگل کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے جس سے چک ہیگل کی نامزدگی کو بے حد تقویت ملنے کا امکان ہے۔