واشنگٹن (این این آئی)امریکی سپریم کورٹ نے مشہور فلم سیریز "ڈائی ہارڈ"کے ہدایت کار جان میکٹائرننکو جرم کی تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر ایک برس کے لیے جیل بھیج دیا۔
جان میکٹائرنن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ایسے پرائیویٹ جاسوس کی خدمات حاصل کیں جس کے خلاف ایف بی آئی تحقیقات میں مصروف ہے۔ الزام عدالت میں ثابت ہو گیا۔
62 سالہ میکٹائرنن ”ڈائی ہارڈ“اور”دی ہنٹ آف ریڈ اکتوبر “جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔