اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد افغان فورسز پر طالبان کے حملے بڑھ جائیں گے: نیٹو حکام

Jan 18, 2013

برسلز (اے ایف پی) نیٹو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں افغان سیکورٹی فورسز پر طالبان کے حملے بڑھ جائیں گے۔ نیٹو کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ 2014ءمیں افغان سیکورٹی فورسز کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر طالبان کے حملوں میں شدت آ جائے گی۔ نیٹو حکام نے کہا 2014ءکے بعد طالبان غیر ملکی افواج کیخلاف لڑ نے کا دعویٰ نہیں کر سکیں گے۔ افغان فوج میںبھرتی ہونے والوںکو پشیمانی نہیں ہوگی اور بھرتی میں اضافہ ہو گا۔

مزیدخبریں