”ایف پی سی سی آئی“ کی جانب سے میاں عبدالرحمن طلعت کیلئے گولڈ میڈل

Jan 18, 2013

لاہور (پ ر) ملک کی موجودہ معاشی اور سماجی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ بات اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کر جاتی ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر اپنی سماجی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے میدان عمل میں آئے۔ اورینٹ گروپ آف کمپنیز میں اپنی سماجی ذمہ داریوں سے عہدہ براءہونا ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات اورینٹ گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ میاں عبدالرحمن طلعت نے گزشتہ دنوں کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے منعقد کی گئی ایوارڈ تقریب میں کہی۔ فیڈریشن کی جانب سے ہر سال پاکستان کی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کاروباری حضرات کی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ ایکسپورٹ ایوارڈ کا قیام آج سے 36 برس قبل 1976 ءمیں عمل میں آیا۔ اس سال بھی ایوارڈ کی تقریب 14دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے مایہ ناز کاروباری حضرات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اورینٹ گروپ آف کمپنیز کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر میاں عبدالرحمن طلعت کو سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے پر گولڈ میڈل سے نوازا۔

مزیدخبریں