رینٹل پاور کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل فیڈرل لاجز اسلام آباد میں مردہ پائے گئے،پولیس کے مطابق انہوں نے پنکھے سے لٹک کرخود کشی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کے دوران کامران فیصل پر شدید دباؤ تھا اورانہوں نے مقدمے سے الگ ہونے کی درخواست دے رکھی تھی۔ کامران فیصل نے تحقیقات کے دوران وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کوملزم ٹھہرایا تھا جبکہ گزشتہ روزسپریم کورٹ میں چئیر مین نیب نے ان کی رپورٹ کو غلط قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ تفتیشی افسر نے اہم ریکارڈ سے پہلو تہی کی ہے۔