کمرشل بنکوں میں سرمائے کی قلت کا سامنا ,اسٹیٹ بینک نے 605 ارب 60 کروڑ روپے فراہم کردیئے

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے چھ سو پانچ ارب روپے ساٹھ کروڑ روپے فراہم کردیے ہیں۔ کمرشل بینکوں نے اسٹیٹ بینک کو چھہ سو انچاس ارب ساٹھ کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔ مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو یہ رقم آٹھ اعشاریہ سات سات فیصد شرح سود پر فراہم کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بنک ایک کھرب چوبیس ارب ستر کروڑ روپے کمرشل بنکوں کو فراہم کر چکا ہے،اسٹیٹ بنک سرمائے کی قلت کو پورا کرنے کے لئے اوپن مارکیٹ آپریشن کرتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن